Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • عوام نے فیصلہ دے دیا، بانی کو رہا کرکے دکھائیں گے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے
    • اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
    • ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم
    • وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت
    اہم خبریں ستمبر 23, 2025

    سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

    Facebook Twitter Email
    Saudi Grand Mufti Sheikh Abdulaziz’s Death, President and Prime Minister Offer Condolences
    Saudi Grand Mufti Sheikh Abdulaziz Passes Away, Grief Strikes Saudi Arabia and Pakistan
    Share
    Facebook Twitter Email

    سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے۔ آپ سعودی عرب کی اعلیٰ ترین مذہبی و علمی شخصیت تھے اور ہیئت کبار العلما، مسلم ورلڈ لیگ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ، اور علمی تحقیقات و فتویٰ کی صدارت کے منصب پر بھی فائز تھے۔

    ان کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور سعودی عرب کی تمام مساجد میں بھی عصر کے وقت ادا کی جائے۔

    شاہی دیوان نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا انتقال سعودی عرب اور اسلامی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ آپ نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں بے شمار خدمات انجام دیں۔

    خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مرحوم کے اہل خانہ، سعودی عوام اور اسلامی دنیا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب کے مفتیِ اعظم اور سلفی مسلمانوں کے عالمی رہنما تھے، اور ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    پاکستانی قیادت کی تعزیت

    صدر آصف علی زرداری نے سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ، سعودی قیادت اور سعودی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز کا انتقال نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک سانحہ ہے۔ ان کی علمی بصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے عوام اور قیادت کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ان کی دینی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
    Next Article اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    عوام نے فیصلہ دے دیا، بانی کو رہا کرکے دکھائیں گے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026

    اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی

    اگست 23, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    عوام نے فیصلہ دے دیا، بانی کو رہا کرکے دکھائیں گے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026

    پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے

    اگست 23, 2026

    اے سی سی انتخابات، پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دیدی

    اگست 23, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.