Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آزاد کشمیر میں بھی دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کا انکشاف
    اہم خبریں

    آزاد کشمیر میں بھی دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کا انکشاف

    مئی 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Disclosure of the use of Afghanistan's land for terrorism in Azad Kashmir as well
    دہشتگرد زرنوش آزاد کشمیر میں خوارج کا ٹھکانہ بنارہا تھا،آئی جی آزاد کشمیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کے دیگر علاقوں کے بعد آزاد کشمیر میں بھی دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،آئی جی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ذریعے افغانستان کی حکومت کو شواہد مہیا کریں گے ۔

    مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبارنے کہا کہ دہشت گرد ڈاکٹر عبدالرف افغانستان میں موجود ہے اور کشمیری نوجوانوں کو جہاد کے نام پر دہشت گردی کے لیے ذہن سازی کر رہا ہے ۔

    آئی جی پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسے تحریکِ طالبان آرجے سے تعلق رکھنے والے غازی شہزاد کی معاونت حاصل ہے ، دونوں افراد شریعت اور جہاد کے نام پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر پولیس نے حسین کوٹ میں کارروائی کی جس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

    آئی جی رانا عبدالجبار نے بتایا کہ مقابلے میں فتنہ الخوارج کے مقامی سربراہ زرنوش سمیت 4دہشتگرد مارے گئے جبکہ مقابلے میں پولیس کے 2جوان شہید اور 5زخمی ہوئے ۔

    آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہید اہلکاروں کے ورثا کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے جب کہ زخمی اہلکاروں کو 20، 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

    آئی جی رانا عبدالجبار نے مزید بتایا کہ دہشتگرد زرنوش آزاد کشمیر میں خوارج کا ٹھکانہ بنارہا تھا۔افغانستان فرار ہونے والے دہشتگرد ڈاکٹرعبدالرف اورغازی شہزاد دشمن ملک کی پراکسیز بنے ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی۔حکومت پاکستان کے ذریعے افغانستان کی حکومت کو شواہد مہیا کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدنیا اسرائیل کے خلاف متحد۔۔۔؟
    Next Article بھارت جان لے، پاکستان کبھی بھی کشمیر کو نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.