Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف سے اماراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کو خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
    • پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
    • ہری پور: لینڈ سلائیڈںگ کے باعث تحصیل غازی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع،لوگوں کو مشکلات کا سامنا
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو مزید سخت جواب دینے کا اعلان
    • صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    • کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سعودیہ میں شدید گرمی، 35 پاکستانیوں سمیت 920 حجاج جاں بحق
    اہم خبریں

    سعودیہ میں شدید گرمی، 35 پاکستانیوں سمیت 920 حجاج جاں بحق

    جون 20, 2024Updated:جون 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Extreme heat in Saudi Arabia, 920 pilgrims including 35 Pakistanis died
    Share
    Facebook Twitter Email

    مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے  920 سے زائد حجاج کرام جاں بحق ہوگئے جن میں 600 سے زائد کا تعلق مصر سے تھا۔

    وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی بھی تصدیق کردی ہے۔ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 20 پاکستانیوں کی اموات مکہ میں، 6 مدینہ میں ، 4 منی میں، 3 عرفات میں اور 2 مزدلفہ میں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔ عبدالوہاب نے مزید کہا کہ عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے کئی مصری شہری غیر رجسٹرڈ بھی تھے ، ایک سفارتکار نے بتایا کہ جاں بحق حاجیوں میں 68 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ باقی عازمین کا تعلق انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس ،عراق اور دیگر ممالک سے تھا۔

    دوسری جانب سعودی سفارت خانے کے بیان کے مطابق رواں برس حج کے دوران انتقال کرنے والے عازمین کی اکثریت کے پاس حج کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔یہ لوگ سیاحتی ویزے پر آئے تھے اور حج کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا اس وجہ سے کسی کمپنی یا ادارے کی فراہم کردہ رہائش، کھانا، نقل و حمل کی سہولیات حاصل نہ کرسکے۔

    بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ یہ زائرین تیز دھوپ میں مقدس شہروں میں طویل فاصلہ پیدل طے کرتے رہے۔  جو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص نہیں کیے گئے تھے، اور یہ حالات بہت سے لوگوں کی موت کا باعث بنے۔سعودی عرب نے حجاج کی اموات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں،اگرچہ صرف اتوار کو ہی گرمی سے تھکن کے 2,700 سے زیادہ واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہرنائی کے علاقے غون غر سے 10 افراد اغوا کر لیے گئے
    Next Article پشاور:لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کر لئےگئے
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف سے اماراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت

    جولائی 7, 2025

    پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کو خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

    جولائی 7, 2025

    پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے اماراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت

    جولائی 7, 2025

    پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کو خطے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

    جولائی 7, 2025

    پشاور سمیت چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 7, 2025

    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

    جولائی 7, 2025

    ہری پور: لینڈ سلائیڈںگ کے باعث تحصیل غازی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع،لوگوں کو مشکلات کا سامنا

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.