وفاقی حکومت کی جانب سے غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا گیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور این ڈی ایم اے حکام نے امدادی سامان روانہ کیا ۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے امدادی سامان کی 17 ویں کھیپ روانہ کی ۔
اس موقع پر وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ غزہ میں قحط سے چھوٹے چھوٹے بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینوں تک اشیائے ضروریہ کی بغیررکاوٹ ترسیل چاہتےہیں، امدادی سامان کیلئے تعاون پر الخدمت فاؤنڈیشن کےشکرگزار ہیں ۔