صوابی: پولیس کے مطابق علاقہ گدون میں پرانی دشمنی کی بناء پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل جبکہ ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے ، جاں بحق افراد اور زخمی بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹوپی منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق اسماعیلہ سے بتایا جاتا ہے، واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔