فرانس کے صدرایمانوئل میکرون نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کوٹیلی فون کیا اور اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فرانسیسی صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے سفارتی کاوشوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے ۔
فرانسیسی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کوششوں پر مبارکباد
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

