Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
    • ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گیری کرسٹن نے قومی کھلاڑیوں کو سخت وارننگ دے دی
    اہم خبریں

    گیری کرسٹن نے قومی کھلاڑیوں کو سخت وارننگ دے دی

    جون 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gary Kirsten gave a stern warning to the national players
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن  نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وارننگ دے دی۔انہوں نے ٹیم کو کہا یا تو تیار رہو یا پھر پیچھے خود ہی پیچھے ہٹ جاؤ۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو دو بار مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا مورال انتہائی حد تک ڈاؤن ہوگیا ہے اور اب وہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔ ان حالات میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے گرین شرٹس خاص طور پر سینیئر کھلاڑیوں کو وارننگ دے دی ہے۔وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ بہتر نہ ہوئے تو کرکٹ کی دنیا میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

    گیری کرسٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے کہ سینیئر ذمے داری لینے کے لیے تیار ہوں یا پھر  پیچھے رہ جائیں۔ یہ سب کچھ اب ان پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ لے کہ کس طرح اپنے کھیل کو آگے لے کر چلنا ہے۔ اگر وقت پر روش نہ بدلی گئی تو مسلسل دو شکستوں سے ہونے والے اثرات سے ٹیم بہت متاثر ہوسکتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں پاکستانی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن  نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے خلاف شکست کے بعد سےکھلاڑی بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور جب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تب تک ان پر دباؤ آئے گا۔

    اس موقع پر گیری کرسٹن نے کسی بھی خاص کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میدان میں اترنے والی ٹیم  میں سے سات ایسے کرکٹرز بھی شامل تھے جو نومبر 21 میں آسٹریلیا سے شکست کھانے والی ٹیم میں شامل تھے جبکہ 6 وہ کھلاڑی تھے جو 2022 میں  انگلینڈ کے خلاف فائنل میں ہاری تھی۔

    ساتھ ہی کرسٹن نے تسلیم کیا ہے کہ ان کو صورتحال کا بہتر جائزہ لینے کے لیے ابھی بھی وقت درکار ہے لیکن اس بارے میں وہ بالکل واضح موقف رکھتے ہیں کہ قومی کھلاڑیوں کو فارمیٹ کی طرح تیار ہونے کی ضرورت ہے۔

    ان کے مطابق  ہر بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے سب سے اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ ایک کھلاڑی کے طور پر بڑھتے اور ترقی کرتے رہیں اور صرف اس چیز کو سمجھیں کہ بین الاقوامی مقابلے کے تقاضے کیا ہیں۔ہر سال کھیل کافی حد تک تبدیل ہو رہا ہے۔ لہذا، اگر آپ حالات کے مطابق خود کو نہیں تبدیل کریں گے تو پھر پیچھے رہ جائیں گے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخضدار:نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد
    Next Article پشاور:سنیچنگ کیس میں ملوث رہزن اسد ہلاک
    Mahnoor

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.