سوات کے علاقہ پارڑئی میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس چوکی پر حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، پولیس نے سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شرورع کردی ۔