بنوں: تھانہ میریان کی حدود نورڑ میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے ۔
بنوں: ذرائع کے مطابق پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک مزدور زخمی ہوئے ۔
عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک گاڑی قبضہ کرکے آگ لگا دی ۔
واقعے کے بعد آر پی او سجاد خان ،ڈی پی او سلیم عباس سمیت پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔