Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں بھی کئی لاکھ روپے اضافے کی منظوری
    • صدر مملکت کا سیلاب میں مالی و جانی نقصانات پر اظہار افسوس، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور بعض دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • فیلڈ مارشل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان پاک فوج
    • زرینہ مری،ایک من گھڑت کہانی کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ
    • کابل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی
    • فراڈ کیس میں رقم واپسی کی پیشکش کے باوجود ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد
    • محمد رضوان اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے غیرموزوں ہیں، مکی آرتھر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور
    اہم خبریں

    اگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور

    اکتوبر 21, 2024Updated:اکتوبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    If the senior most judge is not made Chief Justice, then we will protest strongly again, Chief Minister Ali Amin Gandapur.
    ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ اس ملک میں جو کچھ بھی کریں آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا،گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: خیبرپختونخوا  اسمبلی سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جنہوں نے ذاتی مفاد کے لیے اپنی وفاداریاں بدلی ہیں، قوم تو ان سے حساب لے گی  مگر ہم بھی ضرور حساب لیں گے اور اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ بڑے آرام سے ہضم کرلے گا تو یہ اتنے آرام سے ہضم نہیں ہوگا۔

    علی  امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ غدار غدار ہوتا ہے چاہے وہ کسی مجبوری سے ہو یا پیسوں کی وجہ سے ہو۔ اگر مجبوری تھی تو استعفی دے دیتے، استعفی کیوں نہیں دیا۔

    علی  امین  گنڈاپور نے کہا  کہ آئینی ترمیم پر ووٹ دیا یا نہیں جو حکومتی صف میں کھڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔  اگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے۔

    ان  کا  کہنا  تھا کہ جن جن لوگوں نے ( آئینی ترمیم) کے لیے ووٹ دیا اور جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا مگر عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لیے ان کی صف میں کھڑے رہے آج رات تک ان سب کے نام آجائیں گے اور ہم ایسے کسی بندے کو نہیں چھوڑیں گے۔

    اداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جتنے فیصلہ ساز ادارے ہیں میں برملا ان  سے کہہ رہا ہوں کہ آپ جواب دہ ہیں ان چیزوں کے لیے۔  ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ اس ملک میں جو کچھ بھی کریں آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا اور ایسا بھی نہیں ہوسکتا کہ آپ ہر ایک کا منہ بند کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ  جب آپ اپنی مرضی کے بندے بٹھائیں گےا ورمرضی کے بندوں سے فیصلے کرائیں گے تو کبھی بھی وہ ادارے آگے نہیں بڑھ سکتے۔   اس کا ثبوت یہہ ہے کہ آج ہم قرضوں میں ڈوب چکے ہیں، جس ادارے میں جس سیکٹر میں دیکھیں پاکستان نیچے جارہا ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے اور ایسی جو غیرقانونی ترامیم کی گئی ہیں ان کی وجہ سے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری نظریے کی جنگ ہے، اس جنگ میں اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ زور زبردستی سے  ہمیں پیچھے ہٹا لے گا تو کچھ لوگ تو کمزور ہوں گے اور اللہ کا شکر ہے کہ مشکل وقت آیا ہماری پارٹی پر تو ہمیں پتا چل گیا کہ کون کیا تھا، ہمیں پتا چل گیا کہ کون ضمیر فروش تھا کون غدار تھا، کون بزدل تھا  اور کون وہ لوگ تھے جو نظریے کے لیے کھڑے ہیں اور انشااللہ کھڑے رہیں گے۔

    علی امین گنڈاپو رنے  کہا کہ ایسی حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا جس کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں، انہوں نے کہا کہ  پہلے تو ہم عوام کے ذریعے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، پھر ایسی ترامیم کو ہم مسترد کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمعروف سنگر اور اینکر بختیار خٹک نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز خیبر ٹی وی سے کیا
    Next Article چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے تمام نام سپیکر قومی اسمبلی کو موصول
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں بھی کئی لاکھ روپے اضافے کی منظوری

    اگست 27, 2025

    صدر مملکت کا سیلاب میں مالی و جانی نقصانات پر اظہار افسوس، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین

    اگست 27, 2025

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور بعض دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اگست 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں بھی کئی لاکھ روپے اضافے کی منظوری

    اگست 27, 2025

    صدر مملکت کا سیلاب میں مالی و جانی نقصانات پر اظہار افسوس، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین

    اگست 27, 2025

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور بعض دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اگست 27, 2025

    فیلڈ مارشل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان پاک فوج

    اگست 27, 2025

    زرینہ مری،ایک من گھڑت کہانی کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ

    اگست 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.