پشاور( حسن علی شاہ سے ) مصدقہ اطلاعات کے مطابق نگران حکومت میں ھزاروں ملازمین کو قواعد و ضوابط کے خلاف مختلف محکموں میں گریڈ 9۔ 12 14 16 اور 17 میں بھرتی کیا گیا جنکو ملازمت سے برخاست کئے جانے کے احکامات ایک آدھ روز میں جاری کردئے جاہیں گے.
دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محکمہ بلدیات میں اس وقت 29 نائب قاصد کام کررھے ہیں جبکہ مطلوبہ تعداد 20 ھے تحقیقات سے یہ انکشاف ھوا کہ ان 9 نائب قاصدوں کی بھرتی کی منظوری نہیں دی گئ اور انکو محکمہ بلدیات میں بھرتی کیا گیا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ ملازمین کو ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کے ساتھ ساتھ انکی تنخواھیں بھی روکنے کا حکم جاری کردیا ھے۔۔