Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جون 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اداکار یاسر حسین کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ، خود مختار ساوی کی خدمات کو سراہا
    • مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کی گنجائش موجود ہے، کریملن
    • دینی مدارس کے طلباء کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ، پاک فوج کی تربیت کو سراہا
    • وزیراعظم کی پی این ایس سی کا بیڑا بڑھانے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت
    • ٹیکس فراڈ پر گرفتاری صرف مخصوص کیسز میں ہوگی، وزیر مملکت خزانہ کی وضاحت
    • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات: عالمی سفارت کاری کا نیا دور
    • دینی مدارس کے طلباء کا ایبٹ آباد اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ
    • ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 60 رنز سے ہرادیا
    کھیل

    چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 60 رنز سے ہرادیا

    فروری 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    In the opening match of the Champions Trophy, New Zealand defeated the Pakistani team by 60 runs
    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے شاندار 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دیتے ہوئے افتتاحی میچ  60 رنز سے اپنے نام کرلی ،کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر آوٹ ہوگئی ۔

     کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا ۔

    نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے،  کیویز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹام لیتھم نے شاندار ناٹ آوٹ 118 رنز کی اننگز کھیلی ، ویل ینگ نے بھی 107 رنز بنائے جبکہ گلِن فلپس نے جارحانہ 61 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، سپنر ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا ۔

    321 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سست روی سے آغاز کیا، پاکستان کے پہلے آؤٹ  ہونے  والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اس کے بعد 22 کے مجموعی سکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے ۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب  فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد بابراعظم بھی 153 کے مجموعی اؤسکور پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    پاکستان کی ساتویں وکٹ 200 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جنہوں نے49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ۔

    پاکستان کی نویں وکٹ 260 رنز پر گری جب حارث رؤف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اور یوں پوری قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 260رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ول او رورکی نے 3 ،3 ،میٹ ہینری نے 2 جبکہ مائیکل بریس ویل اور ناتھن سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، وہ 118 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ۔

    میگا ایونٹ میں پاکستان کا دوسرا اہم ترین میچ روایتہ حریف بہارت کے ساتھ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جبکہ کل بہارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہ میچ بھی دبئی میں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ۔

    میچ کے آغاز سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کا شاندار  مظاہرہ کیا گیا، پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضاء میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا
    Next Article حکومت نے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے کوششیں شروع کردیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گلگت میں روایتی شندور میلہ 20 جون سے شروع کرنے کا اعلان

    جون 16, 2025

    آسٹریلیا کو شکست دیکر جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

    جون 14, 2025

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ کی پوزيشن مضبوط، جیت کیلئے 69 رنز درکار

    جون 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اداکار یاسر حسین کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ، خود مختار ساوی کی خدمات کو سراہا

    جون 20, 2025

    مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کی گنجائش موجود ہے، کریملن

    جون 20, 2025

    دینی مدارس کے طلباء کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ، پاک فوج کی تربیت کو سراہا

    جون 20, 2025

    وزیراعظم کی پی این ایس سی کا بیڑا بڑھانے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت

    جون 20, 2025

    ٹیکس فراڈ پر گرفتاری صرف مخصوص کیسز میں ہوگی، وزیر مملکت خزانہ کی وضاحت

    جون 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.