بھارت نے آسٹریلیا کے 265 رنز کا ہدف اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 84 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔
دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ 73 ، ايليکس کيري 61، ټريوس ہیڈ 39 اور مارنوس لبوشين 29 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔
بھارت کی جانب سے فاسٹ باولر محمد شامی نے کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ وارون چکراورتی اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
بھارت ے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی اور میگا ایونٹ میں پانچویں بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ویرات کوہلی 84 ،شری یاس لیئر 45 اور کے ایل راہول نے 42 رنز کی اننگز کھیلی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈوارسہوئس نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ۔
شاندار 84 رنز اور فیلڈنگ کے دوران 2 کیچز لینے پر ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔