چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف بالکل واضح ہے، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی پُر وقار تقریب سے تاریخی خطاب کیا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا۔
فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیرپر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، یہ ہماری شہہ رگ تھی اور ہماری شہہ رگ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
منگل, اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز
- کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
- سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

