پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ تھانے مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے ہوا ۔
پشاور: ترجمان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسزکے بروقت رسپانس اور حکمت عملی سے مزید تباہی نہیں ہو سکی، دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسزکے بروقت رسپانس اور حکمت عملی سے مزید تباہی نہیں ہو سکی، دھماکے سے ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے 5 دن میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی اور آئی جی ذوالفقار حمید نے شرکت کی ۔

