ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا، اس موقر پر ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی ۔
اسلام آباد: ایوان وزیراعظم میں منعقدہ تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے پڑھے گئے، جس کے بعد مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایرانی صدر سے اپنی کابینہ کا تعارف کرایا جبکہ مہمان صدر نے وزیراعظم شہریف کا اپنی کابینہ سے تعارف کرایا، بعدازاں ایرانی صدر ایوان صدر میں پودا لگایا ۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے ۔
ایرانی صدر اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا تھا، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایران کا وفد شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی تھی، اس موقع پر لاہور بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے ۔