Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
    • عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو
    • پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
    • پی ٹی آئی میں بڑا سیاسی بحران، 50 سے زائد ایم پی ایز کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف گروپ بنانے کا دعویٰ
    • امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا، تُرک میڈیا
    • اب خطے میں امریکا کو فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
    • پاکستان نے ابراہم معاہدے سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، ایران اور اسرائیل معاملہ الگ قرار
    • مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا کے ایران پر فضائی حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی
    اہم خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

    مارچ 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad High Court PTI got permission to hold a meeting in Islamabad
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ۔عدالت میں دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا۔جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں۔آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں ۔ کوئی غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں جو سٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

    کل جو واقعہ ہوا ہے وہ تو ڈی سی کے جلسہ کی اجازت نہ دینے پر ہوا ہے۔ہم ہر قسم کی شرائط کی پابندی کے لئے تیار ہیں۔چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت کی کہ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔ پہلے والے چیف جسٹس بھی جلسے کی اجازت دیتے رہے ہیں۔میں نے بھی آرڈرکیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ہدایات لینے کا وقت دے دیں۔جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کی رضامندی نہیں مانگ رہا۔فیصلہ میں نے کرنا ہے۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ بعدازاں پی ٹی آئی نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    Islamabad High Court اسلام آباد ہائیکورٹ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم:چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت جاری
    Next Article انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا
    Mahnoor

    Related Posts

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

    مئی 26, 2026

    عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو

    مئی 26, 2026

    پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

    مئی 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

    مئی 26, 2026

    عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو

    مئی 26, 2026

    پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

    مئی 26, 2026

    پی ٹی آئی میں بڑا سیاسی بحران، 50 سے زائد ایم پی ایز کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف گروپ بنانے کا دعویٰ

    مئی 26, 2026

    امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا، تُرک میڈیا

    مئی 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.