Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا
    اہم خبریں ستمبر 24, 2025

    اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا

    Facebook Twitter Email
    Islamic Council Declares Withholding Tax on Bank Transactions Un-Islamic
    Islamic Council Rules Withholding Tax on Bank Transfers Unlawful
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کونسل نے دیت کے قانون میں پیش کردہ ترمیم بل سے اختلاف کیا اور شوگر کے مریضوں کے لیے خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے گریز کرنے پر زور دیا۔ کونسل نے یہ بھی کہا کہ غیر مدخولہ عورت کو طلاق کی صورت میں نان و نفقہ کی ادائیگی کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن و سنت کے منافی ہے۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، راغب نعیمی نے کہا کہ قرآن اور سنت کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں بتایا گیا ہے کہ بینک میں اپنی ہی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانا غیر شرعی ہے اور اس کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے اور اس رقم کو کاٹنا کسی بھی صورت میں درست نہیں۔

    اعلامیے میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ انسانوں کے دودھ کے بینک کے قیام کی مشروط اجازت دی گئی ہے، بشرطیکہ مفاسد سے بچاؤ کے لیے پہلے قانون سازی کی جائے اور اس میں کونسل کو شامل کیا جائے۔ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل کو مسترد کر دیا گیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ بل میں چاندی کو حذف کرکے سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے، جبکہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ کو قانون میں شامل رکھا جائے۔

    اس کے علاوہ، اگر حلال اجزاء والی انسولین دستیاب ہو تو خنزیر کے اجزا والی انسولین سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی گئی

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیلاب کے اثرات پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیے جائیں، وزیراعظم کا مطالبہ
    Next Article لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذرِ آتش
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.