بونیر: ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق نے 27 اکتوبر کے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں کی آزادی اور حقوق کی سیاہ تاریخ رقم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقِ خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی اور قانونی حق ہے، اور جب تک انہیں ان کا یہ حق نہیں مل جاتا، پاکستان کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستان ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

