Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی، انگلینڈ سیریز کے فائنل کی دوڑ سے باہر
    • پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کردی
    • کاٹلنگ کے عوام کیلئے خوش آئند پیشرفت، اینزرگی ہسپتال میں 9 سال بعد آپریشن تھیٹر فعال
    • پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری
    • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے
    • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی، انگلینڈ سیریز کے فائنل کی دوڑ سے باہر
    خاص خبریں اکتوبر 27, 2026

    سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی، انگلینڈ سیریز کے فائنل کی دوڑ سے باہر

    Facebook Twitter Email
    Tri-nation series: Sri Lanka defeats Pakistan by 8 wickets; England out of the race for the final.
    سری لنکن بولردلشان مدوشنکا نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    تین ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر انگلینڈ کو ایونٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا، پاکستان کا 111 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 19ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

    لاہورمیں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پانچویں اور اہم میچ میں سری لنکا نتے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25.3 اوورز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز نے 17، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 15، عرفات منہاس نے 10 جبکہ سلمان آغا نے 9 رنز بنائے، فخر زمان 5 اور معاذ صداقت 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سعد بیگ نے 5 رنز بنائے، شاداب خان 2 اور حارث رؤف ایک رن بنا سکے، نسیم شاہ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ساہان آراچگے نے 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو، ایشان ملنگا اور دونتھ ویلالگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

    111 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی، کامندو مینڈس 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 60 گیندوں پر 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے ۔

    پون رتھنائیکے نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ اویشکا فرنینڈو 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان کوشل مینڈس نے 8 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

    دوسری جانب پاکستان ایونٹ کے پہلے 3 میچز جیت کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔

    تین ملکی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی، پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب اور رضا اللہ کو ڈراپ کرکے معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کردی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کردی

    اکتوبر 27, 2026

    پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 27, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی، انگلینڈ سیریز کے فائنل کی دوڑ سے باہر

    اکتوبر 27, 2026

    پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کردی

    اکتوبر 27, 2026

    کاٹلنگ کے عوام کیلئے خوش آئند پیشرفت، اینزرگی ہسپتال میں 9 سال بعد آپریشن تھیٹر فعال

    اکتوبر 27, 2026

    پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 27, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اکتوبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.