Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ
    • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
    • دوست ممالک کے سفارتی وفود کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید نظام پر بریفنگ
    • وزیر اعلیٰ پنجاب آئی ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں، صوبہ کے 50 لاکھ طلبہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، انوشہ رحمان
    • نسیم شاہ کا متنازع ٹویٹ پر معافی، سوشل میڈیا ٹیم کو ذمہ دار قرار دے دیا
    • صدر ٹرمپ عرب ممالک سےجنگ کے اخراجات میں مدد کرنے کیلئےکہہ سکتے ہیں ترجمان وائٹ ہاؤس
    • خیبر میں اسکول پر قبضے کے بعد سیکیورٹی آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
    • وزیر داخلہ محسن کی نادرا کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی میں مدد کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خان کی صحت ،پی ٹی آئی قیادت کنفیوژن کا شکار؟؟؟؟؟
    بلاگ

    خان کی صحت ،پی ٹی آئی قیادت کنفیوژن کا شکار؟؟؟؟؟

    فروری 18, 2026Updated:فروری 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khan's health, PTI leadership in confusion
    علی امین گنڈاپور نے بیرونی ممالک قیادت اور یوٹیوبرز پی ٹی آئی کیلئے ناسور قرار دیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    عمران خان کی خرابی صحت معاملہ پر پی ٹی آئی ایک واضح قیادت کی خلا کا شکار دکھائی دیتی ہے، جب مرکزی قائد عملی طور پر فیصلہ سازی کی پوزیشن میں نہ ہو تو جماعت کے اندر مختلف آوازیں اور بیانیے ابھرنا فطری امر ہے، لیکن یہی اختلاف اگر نظم و ضبط سے عاری ہو تو انتشار میں بدل جاتا ہے ۔

    شہریار آفریدی نے پارلیمانی کمیٹی میں کوئی غلط بات نہیں کی بلکہ بالکل ٹھیک بات کی ہے کہ پارٹی لیڈرشپ، فیملی محمود خان اچکزئی اور سہیل آفریدی سب کو متحد ہوکر ایک ہی لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے،علی امین گنڈاپور نے بیرونی ممالک قیادت اور یوٹیوبرز پی ٹی آئی کیلئے ناسور قرار دیا ۔

    اس پر عمران ریاض ،شہباز گل اور شہزاد اکبر نے شہریار آفریدی اور دیگر رہنماؤں جو جیل کی صعوبتیں برداشت کرکے تاحال گراؤنڈ پر ڈٹے ہیں ،سخت ترین تنقید کر رہے ہیں ۔

    پارٹی کے اندر حالیہ بیانات اور ردِعمل سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ ہر رہنما خود کو حتمی اتھارٹی سمجھ رہا ہے، بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اس وقت کئی افراد اپنے آپ کو “عقل کل” اور متبادل قیادت سمجھنے لگے ہیں، جس سے اجتماعی حکمتِ عملی کمزور ہو رہی ہے، اختلافِ رائے جمہوری عمل کا حصہ ہے، مگر جب ہر فرد خود کو مرکز بنا لے تو تنظیمی ڈھانچہ متاثر ہوتا ہے ۔

    مزید براں، بیرون ملک موجود قیادت اور یوٹیوبرز کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ناقدین کے مطابق بیرونِ ملک بیٹھ کر سخت بیانات دینا اور جذباتی بیانیہ تشکیل دینا زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، بعض مبصرین اسے “خطرناک کھیل” قرار دیتے ہیں، کیونکہ اس سے کارکنان میں اشتعال تو پیدا ہوتا ہے لیکن واضح اور قابل عمل سیاسی حکمتِ عملی سامنے نہیں آتی، اس کے برعکس، ملک کے اندر موجود کارکنان اور رہنما قانونی و سیاسی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں ۔

    تنقیدی نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ اگر جماعت کے مختلف دھڑے اپنی اپنی “دکان” چلاتے رہیں اور باہمی الزام تراشی جاری رہے تو اصل مقصد یعنی سیاسی استحکام اور خان کی رہائی کے لیے مؤثر جدوجہد پسِ پشت چلا جاتا ہے، ٹی وی مباحثوں اور سوشل میڈیا مہمات سے وقتی شور تو پیدا ہو سکتا ہے، مگر عملی سیاست کے لیے یکسوئی، نظم اور اجتماعی فیصلہ سازی ناگزیر ہوتی ہے ۔

    غیر جانبدار سیاسی مبصرین کے مطابق مجموعی طور پر، پی ٹی آئی کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بیرونی دباؤ سے زیادہ اندرونی ہم آہنگی کا ہے، اگر قیادت واضح سمت متعین نہ کر سکی اور اختلافات کو منظم نہ کیا گیا تو جماعت کو طویل المدتی سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleرمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا
    Next Article بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم کا دورۂ امریکہ
    Fayaz
    • Website

    Related Posts

    ووٹرز کا سیاسی وژن: گلگت بلتستان کے مستقبل کی تشکیل

    مارچ 26, 2026

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ

    مارچ 31, 2026

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    مارچ 31, 2026

    دوست ممالک کے سفارتی وفود کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید نظام پر بریفنگ

    مارچ 31, 2026

    وزیر اعلیٰ پنجاب آئی ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں، صوبہ کے 50 لاکھ طلبہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، انوشہ رحمان

    مارچ 31, 2026

    نسیم شاہ کا متنازع ٹویٹ پر معافی، سوشل میڈیا ٹیم کو ذمہ دار قرار دے دیا

    مارچ 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.