Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ
    • خیبرپختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں رواں سال مجموعی کیسز 23 ہوگئے
    • پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ
    • بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری، بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے
    • مون سون بارشیں، دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
    • بحریہ ٹاؤن کے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد مقدمات درج، کئی گرفتاریاں
    • نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول، اسے مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
    اہم خبریں

    پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

    جولائی 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khawarij infiltration attempt from Pak-Afghan border foiled, 5 alleged suicide bombers arrested
    15 سے 18 سال کی عمر کے 5 خارجیوں میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی ہیں، سکیورٹی ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور  کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں اور ان کے قبضے سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکابندی کی ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور دراندازی کے بعد انہوں نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی ۔

    سکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیئے ۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام خوارج افغان شہری ہیں، جن میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں،گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ۔

    سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔

    ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ خوارج پاک افغان سرحد سے دراندازی کر رہے تھے۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کیے ۔

    اسی طرح 4جولائی 2025ء کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی پاک افغان سرحد کوشش کے دوران 30 خوارج جہنم واصل ہوئے تھے۔ 23 مارچ 2025ء کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں  16 خوارج جہنم واصل کیے گئے تھے ۔

    پاک افغان سرحد سے دراندازی سے لے کر پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے تک فتنۃ الخوراج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

    اگست 26, 2025

    خیبرپختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں رواں سال مجموعی کیسز 23 ہوگئے

    اگست 26, 2025

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ

    اگست 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

    اگست 26, 2025

    خیبرپختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں رواں سال مجموعی کیسز 23 ہوگئے

    اگست 26, 2025

    پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ

    اگست 26, 2025

    بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری، بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے

    اگست 26, 2025

    مون سون بارشیں، دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

    اگست 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.