Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
    • پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی
    • پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا
    • لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
    • مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
    • پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
    • افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر نیٹ ورک اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    اہم خبریں اکتوبر 31, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    Facebook Twitter Email
    Khyber Network and Fatima Jinnah Women University sign MoU
    معاہدے کا مقصد نوجوان خواتین کے لیے میڈیا کی تعلیم، تحقیقی تعاون اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع کو آگے بڑھانا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر نیٹ ورک اور  فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی  کے درمیان  مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط ہوگئے  جس کا مقصد  نوجوان خواتین کے لیے میڈیا کی تعلیم، تحقیقی تعاون، اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع کو آگے بڑھانا ہے،مفاہمت کی یادداشت پر خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  کیوان حامد راجہ اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی  کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا  نے دستخط کیے۔

    کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد علی اور خیبر ڈیجیٹل کے جی ایم  بلال ناصر نے مفاہمت کی یادداشت پر بطور فوکل پرسن دستخط کیے ہیں ۔

    تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر نمائندے موجود تھے، جن میں پروفیسر ڈاکٹر سرویت رسول (ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز)، ڈاکٹر عشرت (ڈائریکٹر ORIC)، شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے فیکلٹی ممبران اور FJWU کی ORIC ٹیم شامل تھی ۔

    خیبر نیٹ ورک کی طرف سےمحترمہ مریم کیوان (صدر خودمختار ساوی)، سیف اللہ خان (منیجرڈیجیٹل پریزنٹیشنز) اور  نایاب ایاز (کوآرڈینیشن آفیسر، خیبر ڈیجیٹل) نے بھی تقریب  میں شرکت کی ۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او   کیوان حامد راجہ نے کہا کہ یہ شراکت داری خیبر نیٹ ورک کے پاکستان میں ابھرتے ہوئے میڈیا ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تعاون میڈیا اور اکیڈمی کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ مستقبل کے لیے تیار میڈیا پروفیشنلز کی تعمیر کے لیے تازہ خیالات، علمی تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور صنعت کے تجربے کو یکجا کرتا ہے ۔

    کیوان حامد راجہ کا کہنا تھا کہ   ہمارا مقصد بامعنی بیانیے کو فروغ دینا اور نوجوان ٹیلنٹ کو بہترین کارکردگی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا انڈسٹری کو تیزی سے ایسے ہنر مند گریجویٹس کی ضرورت ہے جو ڈیجیٹل مہارت، تحقیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی  کی جدت سے آراستہ ہوں ۔

    اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے دور حاضر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی  اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید میڈیا کی تعلیم کو صنعت کے بدلتے ہوئے منظرنامے کے ساتھ تیار ہونا چاہیے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت کو پروان چڑھانے کے لیے مضبوط اکیڈمیا-انڈسٹری روابط ضروری ہیں۔ یہ شراکت طلباء کو حقیقی دنیا کی مہارتوں، تحقیقی بصیرت اور تخلیقی مواقع کے ساتھ بااختیار بنائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Next Article سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور وفاق کے بھرپور تعاون کی پیش کش کی، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    ستمبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    ستمبر 16, 2026

    لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

    ستمبر 16, 2026

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.