Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا پارٹی چیئرمین کو خط
    • منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر
    • نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
    • ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی
    • پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر سخت ردعمل، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
    • خیبر:پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ، ایس ایچ او ریاض حسین شہید، دو سمگلر گرفتار
    • بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزيراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی تحقیقات جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 4 کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک
    فیچرڈ مارچ 27, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 4 کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa: 11 terrorists killed in four operations by security forces
    کارروائیاں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں اور ڈی آئی خان میں کی گئیں،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چار کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ  کو سیکیورٹی فورسز کی چار الگ الگ آپریشنز کئے،یہ کارروائیاں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئیں ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 دہشتگردوں کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے  مزید 2 دہشتگردوں  کو ہلاک کیا ۔

    ترجمان کے مطابق چوتھی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کی گئی، آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد  ملک میں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری  ہے ، تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگردوں کو ختم کیا جا سکے ، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم پر قائم ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

    وزیراعظم نے آپریشنز میں 11  دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں دفعہ 144 نافذ،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شور مچانے والی بائیکس پرپابندی عائد
    Next Article وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دے گی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا پارٹی چیئرمین کو خط

    ستمبر 29, 2026

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026

    پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر سخت ردعمل، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ستمبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لانگ مارچ فوری ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا پارٹی چیئرمین کو خط

    ستمبر 29, 2026

    منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے اختتام پذیر

    ستمبر 28, 2026

    نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ

    ستمبر 28, 2026

    ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

    ستمبر 28, 2026

    پاکستان کا افغان طالبان کے الزامات پر سخت ردعمل، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ستمبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.