خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے سرکاری ملازمین کےلئے ایڈہاک ریلیف الاونس 2023 کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاﺅنس 2023 کو 30 فیصد کے تحت گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کیلئے 30 فیصد اور سکیل 3 سے 16 سکیل تک کے ملازمین کیلئے 35 فیصد ایڈہاک ریلیف یکم جولائی2023 سے خیبر پختونخوا کے ملازمین کے حق میں منظور کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے 30 جون2023 سے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر متفقہ تناسب کے مطابق مذکورہ الاونس کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے، متعلقہ حکام نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ آیا مذکورہ الاﺅنس منجمد ہے یا نہیں۔اس مرحلہ پر خیال کیا جاتا ہے کہ مذکورہ ریلیف 30.06.2023 پر منجمد ہے لہذااس بات کی باقاعدہ توسیع کی جائے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔
خیبر پختونخوا حکومت:سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری، 30 سے 35 فیصد ایڈہاک الاﺅنس منظور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read