ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں پولیس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی شہید ہو گئے ۔
خیبر: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبر ضلع کے علاقے ملاگوری میں پولیس اور سمگلروں کے مابین فائرنگ ہوئی، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سمگلروں کی فائرنگ سے ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین شہید ہو گئے ۔
پولیس کارروائی کے دوران دو مبینہ سمگلر گرفتار کر لیے گئے اور دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ گاڑیاں ملاگوری کے راستے ضلع مہمند غیرقانونی طور پر منتقل کی جا رہی تھیں اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

