شکیلہ ناز کے مطابق خیبر ٹیلیویژن نے 20 سال میں لاتعداد گلوکاروں کو متعارف کرایا جو آج سپراسٹار کہلاتے ہیں۔
پشاور( حسن علی شاہ سے ) مایہ ناز گلوکارہ شکیلہ ناز نے ایک اخباری بیان میں کہا ھے کہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ صرف پشاور ٹیلیویژن اور ریڈیو پشتو موسیقی کا مرکز تھے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شائقین موسیقی کا ذوق بھی بدلتا گیا اور وہ یکسانیت سے اکتا گئے. پھر سال 2004 میں جب خیبر ٹی وی سامنے آیا. تو اس نے پشتو موسیقی اور ڈرامہ کو ایک نئے انداز میں پیش کیا. جسے ناظرین نے بہت سراھا. آج خیبر ٹی وی واحد چینل ہے جو ہم جیسے سینئرز کو یاد رکھے ہوئے ہے۔