خیبر ٹی وی پشتو زبان کا پہلا انٹرٹینمنٹ چینل ہے جو پچھلے بیس سال سے دنیا بھر میں اپنے پشتون ناظرین کے لیے پشتو موسیقی، ڈرامہ اور پشتو ثقافت کے ضمن میں شاندار پروگرام پیش کر رہا ہے۔ خیبر ٹی وی نے پشتو زبان و ثقافت کی ترویج کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں اس کا اعتراف پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی کیا جاتا ہے۔
خیبر ٹی وی کی بیمثال کامیابی کے پیچھے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کی شاندار رہنمائی اور محنت کا ہاتھ ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کو خیبر نیٹ ورک کے جملہ اراکین مشر کے نام سے پکارتے ہیں۔ مشر نے ایک مشن کے تحت خیبر ٹی وی کی داغ بیل ڈالی اور وہ مشن ہے پشتو زبان و ثقافت کی خدمت اور ترویج، اور پشتونوں کو معیاری انٹرٹینمنٹ مہیا کرنا جو پشتون اقدار کی عکاسی کرتی ہو۔
اس سال خیبر ٹی وی کو قائم ہوئے بیس سال پورے ہوئے۔ بیسویں سالگرہ پر خبر ٹی وی کے اسلام آباد سنٹر میں شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ گلاب خان آڈیٹوریم منعقد ہونے والی تقریب میں خیبر کے ستاروں کے علاوہ انتظامیہ کے سینئر اراکین اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کا کہنا تھا کہ جب میں اس بیس سالہ سفر کو پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میرا دل خوشی و انبساط سے لبریز ہو جاتا ہے۔ ہماری ٹیم ہمارے بے مثال کامیابی کا ستون رہی ہے اور آج ہم اپنی ٹیم کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
ایوارڈ شو کا مرکزی خیال تھا ’’شل کالہ بے مثالہ‘‘ یعنی بے مثال کارکردگی کے بیس سال۔ ایوارڈ شو میں اپنے شعبوں میں بے مثال کارکردگی دکھانے والے خواتین و حضرات کو مختلف ایوارڈز اے نوازا گیا۔ خیبر ٹی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب جواد حامد راجہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ناظرین کو معیاری بصری مواد فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہماری ٹیم نے اسے ہر طرح سے ممکن بنایا ہے۔ آج وہ دن ہے جب ہم ان کامیابیوں اور اپنے بیس سالہ سفر کا جشن ایک ساتھ منا رہے ہیں۔
خیبر ٹی وی کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجک کمیونیکیشن جناب کیوان حامد راجہ نے کہا کہ اس ایوارڈ شو کی تھیم "شل کالا بے مثالہ” (بے مثال کارکردگی کے 20 سال) اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہمارے کارکنان نے مختلف شعبوں میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہماری اعلیٰٰ انتظامیہ ہماری طاقت ہے، اور ہم انہیں ستون خیبر (خیبر کے ستون) کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئرز ہمارے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی رہے ہیں، اور ہمیں ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر فخر ہے۔
خیبر ٹی وی کے بڑے ستاروں میں مینا شمس، ذکی الرحمٰن اور قاضی عارف محمود کو تین خصوصی ایوارڈز دئیے گئے۔ یاد رہے کہ یہ لوگ خیبر ٹی وی کی کامیابی لا لازمی حصہ رہے ہیں۔ مینا شمس کو خیبرینہ ایوارڈ دیا گیا۔ خیبرینہ ایوارڈ کی فاتح مینا شمس گزشتہ دو دہائیوں سے پشتو انٹرٹینمنٹ میں گھریلو نام بن چکی ہیں۔ امتیازِ خیبر ایوارڈ حاصل کرنے والے ذکی الرحمٰن پشتو انٹرٹینمنٹ کے درخشندہ ستارے ہیں۔ نشانِ خیبر ایوارڈ قاضی عارف محمود کو دیا گیا۔ قاضی عارف خیبر نیٹ ورک کی مجموعی کامیابی کے پیچھے ایک شاندار محرک رہے ہیں۔ آج جب خیبر ٹی وی ایک نئے باب کا آغاز کر رہاے ہے یہ ایوارڈ شو ایک سنگ میل ہے کہ جہاں خیبر ٹی وی گزرے ہوئے بیس سال کا جشن منا رہا ہے وہیں آئندہ آنے والے سالوں میں خیبر ٹی وی اپنے ناظرین کو مزید بہتر خدمات پیش کرتا رہے گا۔