Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
    • ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار
    • مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار
    • پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ہر صورت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کیا جائے گا
    • دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات
    • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، معاشی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ
    • مون سون بارشیں: صدر آصف علی زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • حکومت اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچھی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لاہور: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دیدی
    کھیل

    لاہور: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دیدی

    فروری 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Lahore: Tri-nation series, New Zealand defeated the Pakistani team by 78 runs
    نیوزی لینڈ کے 331رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 252رنز بنا سکی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم  کو 78 رنز سے شکست دیدی، مہمان تیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پاکستان کو جیت کیلئے 331 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

    مقررہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 252 رنز بنا سکی، فخر زمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی ،سلمان آغا40 اور طیب طاہر 30رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹام لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

    ڈیرل مچل اور گلِن فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ،گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ۔

    ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر اعظم 10، کامران غلام 18 اور محمد رضوان تین رنز بنا کر لوٹ گئے ۔

    فخر زمان بھی 69 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 ، طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آ سکے اور یوں گرین شرٹس کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

    میٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں،شاندار 106رنز بنانے پر گلِن فلپس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا ،پاکستان اپنا دوسرا میچ بدھ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، حکومت پر سخت تنقید
    Next Article پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات صوابی جلسے میں بھی سامنے آگئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا چار روزه پریکٹس میچ بغیر نتیجے ختم

    جولائی 22, 2026

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی بھارت کے خلاف 27 رنز سے فتح، بیتھل پلیئر آف دی میچ

    جولائی 20, 2026

    اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 جیت لیا

    جولائی 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

    جولائی 23, 2026

    ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار

    جولائی 23, 2026

    مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار

    جولائی 23, 2026

    پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ہر صورت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کیا جائے گا

    جولائی 23, 2026

    دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    جولائی 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.