لکی مروت میں پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا۔اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سب ڈویژن بیٹنی کے ایریا تھانہ ور گاڑی کی حدود میں پیش آیا ہے،جدھر پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتجیے میں ایک دہشت گرد موقع پر ہی مارا گیا۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاقے کو قبضے میں لینے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ او کیو ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
منگل, مئی 20, 2025
بریکنگ نیوز
- فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانےکیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- پاکستان کی تاریخی فتح: قومی یکجہتی اور عسکری صلاحیت کا ثبوت
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
- زبان کی ترقی میں محکمہ پولیس کا کردار!
- بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب
- بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
- بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب
- پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ