Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی حمایت کر دی

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام دیا کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے، کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرانے ضروری ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے تائید کنندہ ہوں گے جبکہ فاروق ایچ نائیک ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.