Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » زخمی سپاہی کو بچانے اور خود آگے بڑھ کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے میجر عدنان شہید
    اہم خبریں ستمبر 10, 2025

    زخمی سپاہی کو بچانے اور خود آگے بڑھ کر شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے میجر عدنان شہید

    Facebook Twitter Email
    Major Adnan Shaheed, who saved the wounded soldier and went forward himself, got the great status of martyrdom
    میجر عدنان شہید نے چھٹی پر جاتے ہوئے رضاکارانہ طور پر بنوں آپریشن میں شمولیت اختیار کی اور جام شہادت نوش کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    کہانی اس دھرتی کے بہادر سپوت ، میجر عدنان شہید کی جنہوں نے چھٹی پے جاتے ہوئے رضاکارانہ طور پے بنوں آپریشن میں شمولیت اختیار کی ،میجر عدنان چھٹی پے اپنے گھر جانے کے لئے سفر کے دوران بنوں میں رات ٹھہرنے کے لئے رکے تھے، وہ کیسے اچانک رضاکارانہ طور پے اس آپریشن میں شامل ہوئے اور جام شہادت نوش کیا ؟؟

    آئیے پڑھتے ہیں، کب ، کیسے اور کیوں ہوا ؟؟؟

    2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری کے بنوں ہیڈکوارٹر پے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایس ایس جی کمانڈو میجر عدنان نے شدید زخمی ھو گئے- میجر عدنان نے 9 ستمبر 2025 کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج اپنی جان کی بازی ہارتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔

    میجر عدنان شہید راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 135 لانگ کورس کے ذریعے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران اپنی قابلیت کی بدولت انہیں ایک سال بعد برطانیہ کی رائل اکیڈمی سینڈہرسٹ ، برطانیہ میں ٹریننگ کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اعزاز صرف اُن چند خوش نصیب افسران کو ملتا ہے جو اپنی صلاحیت، لگن اور محنت سے سب سے آگے نکل جاتے ہیں ۔

    2017 میں پاسنگ آؤٹ کے بعد میجر عدنان نے 29 فرنٹیئر فورس رجمنٹ جوائن کی اور بعد ازاں رضا کارانہ طور پے کمانڈوز کے دلیر دستے ایس ایس جی میں شمولیت اختیار کی ۔

    2 ستمبر 2025 کا دن تھا ۔

    میجر عدنان چھٹی پر اپنے گھر، راولپنڈی روانگی کی تیاری میں تھے کہ اچانک بنوں جانی خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری پر دہشت گردوں کے حملے کی خبر ملی۔ بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خوارج ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ھو گئے ۔ اس نازک لمحے میں ایس ایس جی کمانڈوز کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ دشمن کا صفایا کریں ۔

    میجر عدنان شہید کے اندر کے کمانڈو نے انگڑائی لی اور انھوں نے اُس وقت بھی اپنی ذاتی خواہشات اور آرام کو پسِ پشت ڈال دیا۔ گھر جانے کے بجائے فوراً آپریشن کا حصہ بنے، حالانکہ ان کی یونٹ براہِ راست اُس آپریشن کے لیے وہاں موجود بھی نہیں تھی ۔

    یہ فیصلہ صرف ایک سچا سپاہی ہی کر سکتا ہے، جو اپنی زندگی کو قوم اور وطن کے نام کر چکا ہو ۔

    آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا تھا، جبکہ ایک باقی رہ گیا تھا ۔

    اس دوران میجر عدنان کو معلوم ہوا کہ ایک سپاہی زخمی ہے اور اُس کی جان کو خطرہ ہے ۔

    اگرچہ میجر عدنان خود بھی زخمی تھے مگر انہوں نے زخمی سپاہی کو خطرے سے باہر لانے کے لیے خود آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔

    جب وہ زخمی سپاہی کے پاس پہنچے ، اُسی لمحے ایک خارجی بھی عمارت سے نکل آیا ۔

    اُس لمحے کی وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آخری دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتا ہوا عمارت کے اندر سے باہر نکلا ۔

    میجر عدنان نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی اپنے زخمی ساتھی کو بچانے کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ لی ۔

    وہ ڈھال بن کر اپنے ساتھی پر لیٹ گئے تاکہ خارجی کی گولیوں سے اپنے ساتھی کو بچا لیں ۔

    خارجی نے میجر عدنان پے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور اپنی دانست میں انہیں شہید کر دیا ۔

    یہ وہ قربانی تھی جو صرف داستانوں اور افسانوں میں ہی سننے کو ملتی ہے ۔

    چند ہی لمحوں میں میجر عدنان نے شدید زخمی حالت میں بھی فائرنگ کر کے خوارجی کو مار ڈالا ۔

    یہ وہ منظر تھا جسے دیکھ کر تاریخ بھی فخر سے سر بلند کرتی ہے۔ گولیاں سہنے کے بعد بھی ان کے چہرے پر خوف نہیں بلکہ ایمان اور عزم کی روشنی جھلک رہی تھی ۔

    شدید زخمی حالت میں میجر عدنان کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کی دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں۔ بعد ازاں انہیں راولپنڈی سی ایم ایچ لایا گیا، مگر زخموں کی شدت کے باعث وہ جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

    میجر عدنان شہید کی قربانی ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ یہ شہادت محض ایک لمحے کا فیصلہ نہیں بلکہ ایثار، وفا اور جرات کا وہ چراغ ہے جو ہمیشہ روشن رہے گا ۔

    میجر عدنان شہید کا نام ہمیشہ اُن بہادر سپوتوں کی صفِ اوّل میں رہے گا، جنہوں نے اپنی جان دے کر وطن کی حفاظت کی۔ اللہ تعالیٰ اُن کی قربانی کو قبول فرمائے اور اُن کے درجات بلند کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت پر اکتفا نہیں کرینگے بھرپور ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم
    Next Article پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.