Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان
    • کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل اور سیکیورٹی سے متعلق الگ الگ اجلاس
    • پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی
    • خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم، کون کون سے نام شامل ہیں؟
    • صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی
    • صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان
    اہم خبریں اکتوبر 12, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Major announcement to close in on terrorists in Khyber Pakhtunkhwa.
    خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی نے صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں جدید اسلحہ فراہم کرنےکا فیصلہ بھی کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر خیبر پختونخوا فيصل کريم کنډی او وفاقی وزير داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں  امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں جدید اسلحہ فراہم کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے ۔

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے ۔

    اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری: ۔

    اجلاس میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور  پائیدار امن کے قیام کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا عزم کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے جائیں گے، پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانے کیلئے جدید آلات، اسلحہ اور ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کو بکتر بندگاڑیاں، ضروری گاڑیاں اور مطلوبہ نفری فراہم کی جائےگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ترجیح ہے ۔

    یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تعلیم، صحت اور معیار زندگی سے متعلق مسائل پر توجہ دی جائے گی، پسماندہ اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی ۔

    گورنرفیصل کریم کنڈی کا اجلاس سے اہم خطاب: ۔

    صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، صوبے کے لوگ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہمیں اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کرنا ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، پولیس اور سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پوری کر دی گئی ہیں، ہم ڈویلپمنٹ پر قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات واضح نظر آئیں گے ۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا وسائل سے مالا مال ہے،صوبے میں امن ہوگا تو وسائل اور مواقع بروئے کار لائے جا سکیں گے ۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اجلاس سےخطاب: ۔

    اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ایک پیچ پر ہے، صوبے کے عوام دہشت گردی سے نجات اور امن چاہتے ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے، خیبرپختونخوا پولیس کو درکار جدید اسلحے کی فراہمی ضروری ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل شہادتیں دے رہی ہے، صوبائی حکومت لیڈ کرے گی تو خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکیں گے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ہر طرح کی ذمہ داری پوری کرے گی ۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے بار ہا درخواست کی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں، ان کا خیال تھا کہ سڑکیں بلاک کر کے صوبے میں آگ لگا دیں گے، پر امن رہنے پر عوام کو سراہتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید

    اکتوبر 12, 2026

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل اور سیکیورٹی سے متعلق الگ الگ اجلاس

    اکتوبر 11, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 11, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان

    اکتوبر 12, 2026

    کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید

    اکتوبر 12, 2026

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل اور سیکیورٹی سے متعلق الگ الگ اجلاس

    اکتوبر 11, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 11, 2026

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم، کون کون سے نام شامل ہیں؟

    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.