Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کی ریاستی دہشت گردی، منی پور میں متعدد مکانات نذر آتش، حکومت کی جانب سے عوامی حقوق کی پامالی
    بھارت جون 2, 2026

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی، منی پور میں متعدد مکانات نذر آتش، حکومت کی جانب سے عوامی حقوق کی پامالی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر کشیدگی اور بدامنی کی لپیٹ میں آ گئی ہے جہاں متعدد مکانات آگ لگنے کے واقعات میں تباہ ہو گئے۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ بے گناہ عوام کو نشانہ بنا کر اور گھروں کو نذر آتش کر کے مودی حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے.

    علیحدگی پسند گروہوں کے سامنے بے بس بھارتی فورسز اب نہتے شہریوں پر طاقت آزمانے لگی ہیں۔

    بھارتی جریدے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے مطابق ضلع کانگپوکپی کے گاؤں کھارام وائپھیئی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق کوکی تنظیموں نے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق سامنے لائے جائیں اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ چرچ رہنماؤں کے قتل میں انصاف اور 14 یرغمال افراد کی رہائی کے مطالبے کے لیے جاری کوکی زو تنظیموں کی احتجاجی ریلیوں کے دوران پیش آیا۔

    دوسری جانب منی پور کے ایک مزاحمتی گروہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عسکری فورس آسام رائفلز نے علاقے اُکھرول میں بے گناہ افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔

    عالمی ماہرین کے مطابق منی پور میں اندرونی خلفشار کے باعث بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے اور امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کے زور پکڑتے ہی بھارتی ریاست نے نہتے عوام کے خلاف سخت اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی ہٹ دھرمی اور طاقت کے بے جا استعمال نے منی پور میں جاری بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Next Article نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    Saqib Butt

    Related Posts

    نارووال میں اڈا سراج مندر گرائے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

    ستمبر 4, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    ریسرچ سروے: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست

    ستمبر 1, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.