ہنگو: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے احکامات کی روشنی میں کوہاٹ ڈویژن کے کمشنر، ہنگو اور اورکزئی کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے گرینڈ جرگہ کے ممبران سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت کی۔
ملاقات میں مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کرم کے فریقین اور گرینڈ جرگہ جلد کوہاٹ میں جنگ بندی کا معاہدہ کریں گے اور باہمی مشاورت اور بات چیت سے کرم کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔
مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ٹل کوہاٹ روڈ پر احتجاج نہیں کیا جائے گا،خلاف ورزی کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کرم کے معاملے پر ہنگو، کوہاٹ یا اورکزئی میں کوئی جلسہ یا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گرینڈ جرگہ فریقین سے رابطے میں ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔