Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ
    • اقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور
    • پاک افواج نے ابھی بھارت کے خلاف مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    • پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا
    • بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم
    • میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
    • بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ
    اہم خبریں

    مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ

    مئی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Modi's baseless and provocative narrative threatens regional peace, says Foreign Office
    اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے، ترجمان
    Share
    Facebook Twitter Email

    دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار ہے، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام گمراہ کن ہے، اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔

    اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر فخر کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا رویہ علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، بھارتی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرے ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جارحانہ بیانات کشیدگی کو بڑھانے کا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان خطے کے استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے مگر پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے ۔

    انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے نفرت پر مبنی بیانیے کا نوٹس لیا جائے کیونکہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور

    مئی 23, 2025

    پاک افواج نے ابھی بھارت کے خلاف مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

    مئی 23, 2025

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مودی کا بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانیہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ

    مئی 23, 2025

    اقوام متحدہ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور

    مئی 23, 2025

    پاک افواج نے ابھی بھارت کے خلاف مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

    مئی 23, 2025

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.