پشاور( حسن علی شاہ سے ) گزشتہ 20 سال کے دوران خیبرٹی وی نے شعبہ اداکاری، گلوکاری، ڈائریکشن، ایڈیٹنگ، اینکرنگ اور شوبز کے دیگر شعبوں میں لاتعداد نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرایا جو آج اپنی منفرد شناخت کے علاوہ ایک قابل ذکر مقام بھی رکھتے ہیں۔
ان میں معروف ٹی وی فنکارہ و میزبان نجیبہ فیض اور اداکارہ و گلوکارہ سنبل خان بھی شامل ہیں۔ دونوں فنکاراوں کی قدر مشترک یہ ھے کہ بہت چھوٹی عمر میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا سنبل خان جب بمشکل 8 سال کی ھونگی تب اس نے بطور چائلڑ اسٹار خیبر ٹی وی کی پرائویٹ سیریل ( جنتر منتر ) میں یادگار رول کیا تھا آج نجیبہ فیض اور سنبل خان کا شمار صف اول کی فنکاراوں میں کیا جاتا ھے۔