Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی
    • مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران تعینات ہونے کی تیاریاں
    • پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئی یہ سوچے بھی نہ کہ کشمیر پر کوئی سوداہو سکتا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
    اہم خبریں

    کوئی یہ سوچے بھی نہ کہ کشمیر پر کوئی سوداہو سکتا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    ستمبر 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    No one thinks that there can be a deal on Kashmir, the Prime Minister of Azad Kashmir
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،چودھری انوارلحق کا پونچھ میں عوامی اجتماع سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    پُونچھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چودهری انوار الحق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

    چودهری انوار الحق  نے کہا کہ ہندوستان نے  مقبوضہ کشمیر کو بد ترین جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے وادی کشمیر اور جموں میں ہونے والے جعلی الیکشنز کو مسترد کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر  کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوج شہری آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے۔  کشمیر کا دیرینہ مسئلہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے مطابق حل کیا جائے گا۔  مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور کوئی فارمولہ زیر غور نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ سوچے بھی نہ کہ کشمیر پر کوئی سوداہو سکتا ہے۔ خوشحال  اور مضبوط پاکستان ہی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی ضمانت ہے۔ آزاد کشمیر کے دفاع کے لیے مسلح افواج نے لا تعداد قربانیاں دیں ہیں،پاکستان کا قومی پرچم آزاد کشمیر کی بقاء کی علامت ہے۔

    چودھری انوارلحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے این ٹی ایس (نیشنل ٹیسٹنگ سروس) کے ذریعے تعیناتیاں اگلے 10 دنوں میں کیے جائیں گے۔ عوام کے جائز مطالبات وفاقی حکومت کے بھر پور تعاون سے حل کئے جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لئے دیئے  جانے والے پیکیج کے لئے ہم وفاقی حکومت خصوصاً وزیر اعظم پاکستان کے شُکر گزار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی دعوؤں کے منافی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسی کی عزت محفوظ نہیں،آزاد کشمیر میں ہماری عوام آزاد  فضا میں اور عزت سے زندگی گزار رہے ہیں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ ہماری آزادی پاک فوج کے مرہون منت ہے، جو سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔ پاکستان نے آپ کو سستی بجلی اور سستا آٹا فراہم کر دیا جو خُود پاکستان میں کسی کو بھی میسر نہیں۔ آپ کو جو شہری اور جمہوری آزادی میسر ہے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے کسی بھی شہری کو میسر نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی جیسے عظیم کشمیری نے صرف ایک ہی نعرہ لگایا،ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، اس موقع آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسفارتکاروں کے قافلے پر حملہ، ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات عہدوں سے فارغ
    Next Article شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 8 خوارج ہلاک کر دئیے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی

    جولائی 1, 2025

    مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 1, 2025

    سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے دیر کے نوجوان سے شادی کرلی

    جولائی 1, 2025

    مستونگ: دہشتگردوں کا مرکزی بازار پر حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی،کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 1, 2025

    سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر ایمان داری سے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 1, 2025

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران تعینات ہونے کی تیاریاں

    جولائی 1, 2025

    پشاور، اسلام آباد،بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.