پشاور( حسن علی شاہ سے ) پاک وھند کے جو گلوکار دنیا سے چلے گئے مگر وہ اپنے لافانی کلاسیکل نغمات کی بنا پہ اب بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ملکہ ترنم نورجہاں ان میں قابل ذکر اور سرفہرست ہیں 50 سال تک اپنی مترنم اور پرسوز آواز کا جادو جگایا بطور فلمساز۔۔اور اداکارہ بھی خود کو منوانے میں کامیاب رہیں شاہ نور اسٹوڈیوز کے مالک سید شوکت حسین رضوی سے پہلی شادی کی قیام پاکستان سے قبل نورجہاں نے انمول گھڑی اور جگنو ۔ جیسی فلموں ھیروین کا کردار ادا کیا فلم جگنو میں دلیپ کمار انکے ھیرو تھے اس فلم کا ایک گانا بہت مقبول ھوا( آواز دے کہاں ھے) یہ گانا ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا تھا یہانپر یہ بات قابل ذکر ھے کہ انکا انتقال 27 ویں رمضان کو ھوا تھا اور مرنے قبل اپنی کروڑوں کی جائداد کا زیادہ تر حصہ لاھور کے یتیم خانہ کے نام کردیا تھا۔
دنیائے موسیقی کا درخشاں ستارہ ملکہ ترنم نورجہاں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read
Previous Articleشمالی افغان کی آواز میں ایک سحر ھے۔ سجاد علی
Next Article سروسز چیف کی مدت ملازمت پانچ سال کرنے کا فیصلہ