Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کہیں اور سے نہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری
    • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم
    • بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان
    • کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل اور سیکیورٹی سے متعلق الگ الگ اجلاس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کہیں اور سے نہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    اہم خبریں اکتوبر 12, 2026

    ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کہیں اور سے نہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    Facebook Twitter Email
    Our policy will come from Islamabad, not from anywhere else: Khyber Pakhtunkhwa Governor Faisal Karim Kundi.
    اندھیرے کے بعد اجالا ہوتا ہے اور صوبے کا سفر اب اجالے کی جانب جاری ہے۔، گور راج کے نفاذ کے بعد پہلی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے کی پالیسی کابل، قندھار یا جلال آباد کے بجائے صرف اسلام آباد سے طے کی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں بدامنی اور بدمعاشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

    گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سالوں کے دوران صوبے میں پیدا ہونے والی خرابیوں کو یکدم ٹھیک کرنا ممکن نہیں، تاہم اگلے تین ماہ کے اندر حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج اور واضح فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 12 حساس اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

    سابقہ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ماضی میں وفاق کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف کوئی واضح مؤقف اپنایا گیا ۔

    انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مخالفین کے احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور "انقلاب” لانے کے دعویدار گورنر ہاؤس تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔

    سکیورٹی اداروں کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو تمام ضروری وسائل اور جدید سامان فراہم کیا جائے گا، جس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے 10 گاڑیاں بھی موصول ہو چکی ہیں، اس کے علاوہ شہدا کے بچوں اور اہل خانہ کی مکمل سرپرستی کی جائے گی ۔

    سہیل آفریدی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گورنر نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت وفاقی وزیر داخلہ کی معلومات کے مطابق حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔

    انہوں نے کہا، "میں جج نہیں ہوں؛ جن افراد کے خلاف مقدمات ہیں انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور بے گناہوں کو رہا کر دیا جائے گا۔”

    صوبے کے معاشی اور مالی مسائل پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تاجر برادری کو سرحدی صورتحال کے باعث درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا ۔

    انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خیبرپختونخوا کے مالی حقوق کے لیے وفاق کے سامنے دلائل کے ساتھ کیس پیش کیا جائے گا، جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم جلد صوبے کا دورہ کر کے ان مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کہیں اور سے نہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 12, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

    اکتوبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.