Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی — عالمی سطح پر پاکستانی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف
    اہم خبریں

    پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی — عالمی سطح پر پاکستانی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف

    جون 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ برائے پابندیاں کا بھی شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق ورکنگ گروپ برائے دستاویزات کا مقصد سلامتی کونسل کے طریقہ کار، شفافیت، کارکردگی اور شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔

    ورکنگ گروپ برائے پابندیاں کا مقصد یواین کی پابندیوں کے نظام کے ڈھانچے، نفاذ اور مؤثریت کا جائزہ لینا اوربہتر بنانا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق یہ تقرریاں اقوام متحدہ کے نظام کے ساتھ پاکستان کی فعال شمولیت اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اس کے تعمیری کردار کا اعتراف ہیں۔ یہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کا بھی مظہر ہیں۔

    پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ اور رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے مغوی ہونے والے 11 ملازمین میں 6 بازیاب
    Next Article امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
    Web Desk

    Related Posts

    جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم

    دسمبر 18, 2025

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیر عہدے سے فارغ کرنے کا حکم

    دسمبر 18, 2025

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.