Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان افغانستان میں خواتین کیلئے برابری کے حقوق چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
    افغانستان ستمبر 5, 2024

    پاکستان افغانستان میں خواتین کیلئے برابری کے حقوق چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    Facebook Twitter Email
    Pakistan wants equal rights for women in Afghanistan, Foreign Office spokesperson
    پاکستان افغانستان میں خواتین کیلئے برابری کے حقوق چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (سیار علی شاہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے، اسلام  خواتین کو تعلیم اور جائیداد میں حق  دیتا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس کے آئین میں  خواتین کو تعلیم سمیت بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان افغانستان میں بھی خواتین کو برابری  کا خواہاں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان عبوری حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین کی موجودگی سے متعلق ناقابل تردید شواہد دئیے ہیں،  افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودہ کی تصدیق اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے بھی کی ہے۔ پاکستان افغانستان سے ایک بار پھر ٹی ٹی پی کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات تاریخی اور کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان کا موجودہ عبوری حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث گروپس کے خلاف کارروائی کرے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال سے روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔

    اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او سمٹ کے حوالے سے ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بحیثیت میزبان بھارتی وزیراعظم سمیت ایس سی او کے تمام ممبر ممالک کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت نامے جاری ہوچکے ہیں، اجلاس میں شرکت سے متعلق بعد میں باقاعدہ طور پر تفصیلات جاری کی جائیں  گی۔

    بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد کارروائی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حالیہ دہشتگرد کارروائیاں قابل مذمت ہیں، پاکستان ان حملوں میں ملوث اور اسکی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کررہا ہے، اس سلسلے میں سیکورٹی ادارے کام کررہے ہیں۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے بھارتی وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان کو حقائق سے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تنازعہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل ہے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات یکطرفہ ہیں جس سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام متنازعہ علاقوں کا حل دوطرفہ مذاکرات سے پرامن طریقے سے چاہتا ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سال ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے، اقوام متحدہ کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کے دورے سے متعلق تفصیلات وقت پر جاری ہونگے۔

    بنگلہ دیش سے تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پاکستان کا اسلامی دوست ملک ہے، پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر قید کی سزا سے متعلق بل سینیٹ سے منظور
    Next Article ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا روائتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.