Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری
    • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے
    • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان
    • پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے
    • مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ
    • افغانستان کی سر زمین سے دہشتگردی: پاکستان ہر ضروری اقدام کا حق رکھتا ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    خاص خبریں اکتوبر 27, 2026

    پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Email
    Pakistan will continue to support the Kashmiri people politically, morally and diplomatically and raise their voice at every relevant international forum, Ishaq Dar.
    کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد ہیں، یوم سیاہ پر خصوصی پیغام
    Share
    Facebook Twitter Email

    یومِ سیاہ جموں و کشمیر کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندے، دفتر خارجہ کے حکام اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی ، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا ۔

    اسلام آباد: یوم سیاہ کے موقع پر جاری پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج سری نگر میں داخل ہوئی، تقریباً 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف، امن اور حقِ خودارادیت کے لیے ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی توجہ بڑھی ۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی حراست پر تشویش ہے، انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی برادری کی مسلسل توجہ ضروری ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کو طاقت اور جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، عالمی برادری کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے ۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش ظاہر کی ہے، جو عالمی برادری کی مسلسل توجہ اور عملی اقدامات کی ضرورت اجاگر کرتی ہے ۔

    اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے مصائب کے خاتمے اور ان کے بنیادی حقوق کے احترام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جبکہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اکتوبر 26, 2026

    پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر متعلقہ بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 27, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اکتوبر 26, 2026

    پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    اکتوبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.