پشاور میں عام انتخابات کےلئے سیکیورٹی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، شہر بھر اور نواحی علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا، حساس پولنگ سٹیشنوں اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی چیکنگ کی جا ئیگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شہر بھر میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات کیپٹل سٹی پولیس کو فراہم کی گئی ہے۔
پشاورکینٹ،ٹاﺅن ، حیات آباد ، سٹی،رورل ایریاز میں موجود حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی شروع کردی گئی ہے جس کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر کیٹگری اے،بی اور سی پولنگ سٹیشنوںکا تعین کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی برانچ کی ٹیمیں پولنگ سٹیشنوں کی عمارتوں کی چیکنگ بھی کررہی ہیں، ان کی چار دیواری،داخلہ و اخراج کا راستہ ہنگامی اخراج اوردیگرسہو لتوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے انتخابات سے منسلک تما م اداروں کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔
منگل, ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

