مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک مانصاف پارلیمنٹیرینز کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روک دیا۔
پشاور: پی ٹی آئی پی کی درخواست پر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی
پی ٹی آئی پی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ہماری جماعت کے 2 اراکین ہیں مگر ہمیں صرف خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی، ہم زیادہ مخصوص نشستوں کےحق دار ہیں ۔
جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں وہاں کے بعد یہاں آئیں، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب ایک بار نوٹیفکیشن ہوجائے تو پھر کوئی گنجائش نہیں رہتی ۔
جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ اگر سیٹیں الاٹ ہوچکی ہیں پھر ہم کیا کریں اس میں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سیٹیں دی گئی ہیں لیکن اراکین سےحلف ابھی نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن نے19 مخصوص نشستیں تقسیم کی ہیں ،مخصوص نشستیں 22 ہیں ۔
بعد ازاں عدالت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے ۔