Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • عراق میں لاکھوں بھارتیوں کا اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کا انکشاف
    • وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح
    • ماضی کی درخشاں فنکارہ صفیہ رانی — فن کی دنیا کا بھولا ہوا نام
    • جہانگیر جانی کا مداح ھوں ایسا فنکار دوبارہ نہیں پیدا ھوگا۔۔
    • بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید
    • سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل
    • کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب
    اہم خبریں

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب

    جنوری 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    جنوبی وزیرستان میں چلغوزے کے باغات نے مقامی معیشت میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ مقامی عوام اور حکام کے مطابق ان باغات نے نہ صرف علاقے کی اقتصادی حالت کو بہتر کیا ہے بلکہ یہ علاقے میں قائم امن کا ثبوت بھی ہیں۔ اس صورتحال میں دشمنوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لوئر کرم محمد ناصر خان نے بتایا کہ چلغوزوں کی کاشت اور کاروبار سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چلغوزے کی پروسیسنگ اور برآمدات نے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں، جو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    محمد ناصر خان کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے چلغوزے بیرونِ ممالک برآمد کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف مقامی کسانوں بلکہ لوکل ڈیلرز کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔ چلغوزے کا کاروبار قانونی چینلز کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے کی شفاف تجارتی ساکھ کو بھی فروغ ملا ہے۔

    مقامی عوام کا کہنا ہے کہ یہ باغات اور چلغوزے کا کاروبار دراصل جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے کامیاب دہشت گردی مخالف آپریشنز کا نتیجہ ہیں۔ امن کی بحالی نے نہ صرف ترقی کے دروازے کھولے ہیں بلکہ علاقے کی معیشت کو بھی مضبوط کیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے ایک ویڈیو کلپ کے منفی استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ باغات اور مقامی معیشت کی ترقی پاک فوج اور حکومتی اقدامات کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    پروسیسنگ پلانٹس کی موجودگی سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، جو علاقے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم میں امن و امان کی صورت حال 119 دنوں کے بعد بھی معمول پر نہیں آسکی
    Next Article پاک آرمی کا دیوسائی میں سنو لیپرڈ تربیتی مقابلہ: مہارت اور حوصلے کا شاندار مظاہرہ
    Web Desk

    Related Posts

    بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید

    جنوری 31, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل

    جنوری 31, 2026

    کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی

    جنوری 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    عراق میں لاکھوں بھارتیوں کا اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کا انکشاف

    جنوری 31, 2026

    وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح

    جنوری 31, 2026

    ماضی کی درخشاں فنکارہ صفیہ رانی — فن کی دنیا کا بھولا ہوا نام

    جنوری 31, 2026

    جہانگیر جانی کا مداح ھوں ایسا فنکار دوبارہ نہیں پیدا ھوگا۔۔

    جنوری 31, 2026

    بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید

    جنوری 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.