Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئٹہ دھماکہ، فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کے خلاف بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد، دھماکے کی شدید مذمت
    بلوچستان مئی 25, 2026

    کوئٹہ دھماکہ، فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کے خلاف بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد، دھماکے کی شدید مذمت

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی قیادت نے کوئٹہ دھماکے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگرد عناصر کے خلاف متحد ہونے اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعے کو انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

    رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کی چھٹیوں پر گھر جانے والے مسافروں، خواتین اور بچوں پر حملہ دراصل انسانیت پر حملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عورتوں اور معصوم بچوں کا خون بہا کر بھارت اور اس کے پراکسی دہشتگردوں کے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔

    رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے نہتے مسافروں پر حملے کو انسانیت، بلوچ روایات اور قومی اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگرد عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کا خون بہانے والوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

    صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔

    انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

    رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے کوئٹہ دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی قومیت، بلکہ یہ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ایسے گھناؤنے حملے کرتے ہیں۔

    بلوچستان کی سیاسی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے غیور عوام دہشتگردی کے خلاف، امن و امان کے قیام اور قومی سلامتی کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچمن پھاٹک سانحہ: فتنہ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت ہو گئی، شہریوں میں فتنہ کے خلاف شدید غم و غصہ
    Next Article فیلڈ مارشل کی کوششوں سے ایران امریکا معاملات درست سمت میں جاری ہیں، وزیراعظم
    Saqib Butt

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.