Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئی ایل ایم پیکٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں بچوں کی خواندگی اور حسابی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری
    خیبرپختونخوا اگست 8, 2026

    آئی ایل ایم پیکٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں بچوں کی خواندگی اور حسابی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری

    Facebook Twitter Email
    Significant improvement in literacy and numeracy skills of children in Khyber Pakhtunkhwa under ILM Packet Program
    پروگرام کے تحت 97 ہزار سے زائد بچوں کی پڑھنے، لکھنے اور بنیادی حسابی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ،رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور،: خیبر پختونخوا میں آئی ایل ایم پیکٹ پروگرام کے تحت 97 ہزار سے زائد بچوں کی پڑھنے، لکھنے اور بنیادی حسابی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے پروگرام کے کامیاب ماڈل کو سرکاری تعلیمی نظام کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

    پروگرام کے نتائج جمعرات کے روز پشاور میں منعقدہ تقریب "آئی ایل ایم پیکٹ اسپاٹ لائٹ: خیبر پختونخوا کے ہر بچے کے لیے بنیادی خواندگی اور حسابی مہارتوں کا فروغ” کے دوران پیش کیے گئے۔ اس تقریب کا مشترکہ انعقاد حکومت خیبر پختونخوا اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (E&SED) نے کیا۔

    حکام کے مطابق پروگرام سے مجموعی طور پر 97 ہزار 413 بچوں نے براہِ راست استفادہ کیا۔ یہ پروگرام صوبے کے آٹھ اضلاع، بٹگرام، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، پشاور، شانگلہ اور صوابی کے 320 سرکاری اسکولوں میں نافذ کیا گیا، جن میں 200 گرلز پرائمری اسکول اور 120 مڈل و ہائی اسکول شامل تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق ایک سال سے بھی کم عرصے میں اردو میں کہانی پڑھنے کے قابل بچوں کی تعداد میں 79 فیصد، انگریزی میں جملہ پڑھنے والے بچوں کی تعداد میں 52 فیصد جبکہ ریاضی میں تفریق (منفی) کے سوالات حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بچوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ ہر طالب علم کو تقریباً 140 گھنٹے اضافی تدریسی معاونت فراہم کی گئی، جو ٹیچنگ ایٹ دی رائٹ لیول (TaRL) طریقۂ تدریس کے تحت دی گئی۔ اس طریقہ کار میں بچوں کو عمر یا جماعت کے بجائے ان کی تعلیمی استعداد اور ضرورت کے مطابق گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ اساتذہ خواندگی اور حسابی مہارتوں میں موجود کمی کو مؤثر انداز میں دور کر سکیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے منیجنگ ڈائریکٹر قیصر عالم نے کہا کہ پروگرام نے یہ ثابت کیا ہے کہ بروقت اور ہدفی تدریسی معاونت تعلیمی طور پر پیچھے رہ جانے والے بچوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا، ’’ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ درست حکمت عملی اور مناسب تدریسی معاونت ایسے بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں کس طرح بہتری لا سکتی ہے جو پیچھے رہ گئے تھے۔ آئی ایل ایم پیکٹ نے ہمیں ایک ایسا مؤثر ماڈل فراہم کیا ہے جسے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں وسعت دی جائے گی تاکہ خیبر پختونخوا کا کوئی بھی بچہ پڑھنے، لکھنے اور گننے کی بنیادی صلاحیت سے محروم نہ رہے۔‘‘

    تقریب کے دوران ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوا جس میں بنیادی تعلیم، شواہد پر مبنی تدریسی حکمت عملی، تعلیمی تلافی، شمولیت اور بچوں کے تحفظ جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے پروگرام کے دائرہ کار کو پورے صوبے تک توسیع دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    صوبائی حکومت نے پروگرام کی کامیابی میں برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO)، برٹش کونسل، شراکت دار اداروں، اساتذہ اور طلبہ کے کردار کو سراہتے ہوئے بنیادی خواندگی اور حسابی مہارتوں کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکبل میں ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
    Next Article لکی مروت میں پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی
    webdesk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

    اکتوبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.