ملک بھر میں سردی کا راج ہے ، شہری ٹھٹھر گئے، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، دیربالا کے بالائی علاقوں میں سال نو کی پہلی برفباری سے منظر حسین وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے جبکہ سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے ۔
زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں منفی 3، قلات میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ نوکنڈی میں7،سبی میں 2 سینٹی گریڈ، گوادرجیوانی میں 8، تربت میں 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کرم اور پاراچنار میں بھی بادل برس پڑے جبکہ بالائی علاقوں میں ہرسوسفیدی ہے، دیر بالا میں سال نو کی پہلی برفباری ہوئی اور سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے جبکہ کراچی میں نو ڈگری کی سردی ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 14 اور چترال میں 7 انچ برفباری ہوئی، سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی آٹھ ڈگری ریکارڈ ، لہہ اور پاراچنار میں منفی چار اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکردو میں منفی دو اسلام آباد اور کوئٹہ میں چار ڈگری ، پشاور اور لاہور میں سات ڈگری کراچی میں پارہ نو ڈگری پرآ گیا ۔