Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
    اہم خبریں اگست 18, 2026

    سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

    Facebook Twitter Email
    Supreme Court orders transfer of PTI founder to Shifa Hospital.
    میڈیکل رپورٹ کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی پر دی جانے والی سہولیات واپس لے لی جائیں گی، عدالت عظمیٰ
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت ہسپتال منتقل کیا جائے، ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔

    اسلام آباد: جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت ہسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔

    بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاء انٹرنیشل ہسپتال ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے، بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج موجود ہوں گے ۔

    عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے بھی بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو علاج پر سیاست کرنے سے بھی روک دیا اور کہا کہ بانی آئندہ سماعت تک ہسپتال میں رہیں گے ۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شفاء ہسپتال کے اخراجات فیملی برداشت کرے گی، بانی پی ٹی آئی کو چند دنوں میں منتقل کرنے سے متعلق اقدامات کیے جائیں، میڈیکل رپورٹ کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی پر دی جانے والی سہولیات واپس لے لی جائیں گی ۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں، بچوں سے بات کروانے کا ریکارڈ بھی مانگ لیا اور آئندہ سماعت پر اڈیالہ جیل حکام کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

    دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جو مواد دیا گیا ہے وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے ۔

    جسٹس شاہد وحید نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کروایا جائے، ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو خفیہ نہیں رہے گا، بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟

    جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہو گی، جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں، ان کا بنیادی حق ہے، ریاست کا کام نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ ہمیں بانئ پی ٹی آئی کا مکمل ریکارڈ دیں، سمری نہیں چاہیے ۔

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال میں بانئ پی ٹی آئی سے بہنوں کی 48 ملاقاتیں کروائی گئیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں کی تمام تفصیلات طلب کر لیں اور 3 سال میں ہونے والی ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔

    عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
    Next Article بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.